پاکستانی طالب علم ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن ک فوائد ہم وطنوں تک پہنچانے کیلئے پر عزم 

Mar 28, 2022


اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ)  چین میں زیر تعلیم پاکستانی طالبعلم ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن  (ٹی سی ایم) کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی فرموں میں شامل ہو نے کیلئے پر عزم،  ٹی سی ایم  بہت سے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور بہت سی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ٹی سی ایم  کچھ بیماریوں سے اس طرح مؤثر طریقے سے نمٹ سکتا ہے جو مغربی ادویات نہیں کر سکتی۔چائنا اکنامک نیٹ  کے مطابق چین کے شہر نانچنگ  میں  جیانگ شی یونیورسٹی کے ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نے کہا ہے کہ میں   ٹی سی ایم   پڑھنے کے لیے چین آنے سے پہلے میں سمجھتا تھا کہ یہ ایک بہت ہی آسان مضمون ہے، جو بنیادی طور پر نزلہ زکام اور بخار کا علاج تھا۔

مزیدخبریں