پیرمحل: بس کا ہیلپر کرنٹ لگنے سے زندہ جل گیا


پیرمحل (نامہ نگار) مسافر بس کا ہیلپر بجلی کا کرنٹ لگنے سے زندہ جل گیا۔ رات کے وقت براستہ پیر محل سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس کا ہیلپر میکائیل ولد موسیٰ مذکورہ بس کی چھت پر سامان لوڈ کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک چھت کے قریب سے گزرنے والے بجلی کی تاروں کے ساتھ چھو جانے کے نتیجہ میں موقع پر ہی زندہ جل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...