پشاور:  گیس بھروانے کے دوران دھماکہ‘ ایک جاں بحق‘ 3 زخمی 


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں سی این جی گیس بھرنے کے دوران سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ کوہاٹ روڈ پر رنگ روڈ کے قریب پینتھر سی این جی میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ کرولا گاڑی کے سلنڈر میں ہوا۔ دھماکہ ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور فائر وہیکل نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمی چار افراد کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمان‘ حمزہ اﷲ اور عاقب جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...