اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے ’’خدا حافظ عمران نیازی‘‘۔ قوم نے شکست خوردہ سابق وزیراعظم عمران نیازی کا رونا دھونا سنا۔ دس لاکھ نہیں ملک بھر سے آئے چند ہزار افراد نے نیازی حکومت کا جنازہ پڑھا۔ سب کو رلانے کی بڑھکیں مارنے والا نیازی گڑ گڑا رہا تھا۔ عوام دشمن حکومت کو اتحادیوں اور اپنے ساتھیوں نے بھی چھوڑ دیا ہے۔ نیازی نے اپنی ناکام خارجہ پالیسی کا اعتراف کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری، نیازی کے حواس پر طاری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نیازی کو اسمبلی سے بھاگنے نہیں دے گا۔
’’خدا حافظ عمران نیازی‘‘ قوم نے شکست خوردہ وزیراعظم کا رونا دھونا دیکھ لیا: سعید غنی
Mar 28, 2022