سردار تنویر الیاس کی کال پر آزاد کشمیر سے امر بالمعروف جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Mar 28, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر و سینئروزیر سردار تنویر الیاس خان کی کال پر آذاد کشمیر بھر سے امر بالمعروف جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، آزاد کشمیر کے تین ڈویژن، مظفرآباد،میر پور اور پونچھ سے قافلے  امر بالمعروف جلسہ  میں پہنچ گئے۔ کو ہالہ،برارکوٹ،ٹائیں،گوئنالہ،آذاد پتن،منگلا سمیت تمام انٹری پوائنٹس سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سواں پہنچے جہاں سے ایک بڑے قافلے کی صورت میں پریڈ گراونڈ پہنچے،گزشتہ روز پی ٹی آئی آزادکشمیر کی گورننگ باڈی اجلاس کے فیصلوں  کے مطابق آزادکشمیر بھر کے علاوہ راولپنڈی اور ملک بھر میں موجود مہاجرین مقیم جموں کشمیر   کی کثیر تعداد بھی جلسہ میں شرکت کرنا تھی س موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،پوری قوم عمران خان کی ملک و قوم سے کمٹمنٹ کی وجہ سے پوری طاقت کے ساتھ ان کی پشت پر کھڑی ہے،عمران خان ہی پاکستان کو ہر طرح کے بحران سے نکالیں گے۔پوری کشمیری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں