تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہہ پہر 4 بجے ہوگا

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہہ پہر 4 بجے ہو گا ۔رپورٹس کے مطابق اجلاس کےایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شامل ہے جبکہ عدم اعتماد تحریک کی اجازت ملنے پر قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 8 مارچ کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اسی سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔یاد رہے کہ 25 مارچ کو  اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس مرحوم اراکین کے لیے دعائے مغفرت کے بعد پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا تھا۔خیال رہے کہ 25 مارچ کو ہونے والے اسمبلی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔

ای پیپر دی نیشن