اللّٰہ کے سوا کسی سہارے پر انحصار نہیں کرنا: اسد عمر

قوم نے فیصلہ کرلیاکہ اب خودداری کے ساتھ آزاد ملک بن کر زندگی گزارنی ہے،ٹوئٹ

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پریڈ گراﺅنڈ کے جلسے میں قوم کے جوش اور جذبے نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کیلئے نہ صرف جس تعداد میں پاکستانی اپنے کپتان کی کال پر نکلے، اور ان میں جو جوش اور جذبہ تھا وہ دیدنی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا ہے کہ قوم نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے، اب خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر زندگی گزارنی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے سے پہلے اپنے پیغامات میں کہا تھا کہ آج ایک جلسہ نہیں انشااللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے۔

ای پیپر دی نیشن