مسجد حرام میں غلافِ کعبہ ”کِسوہ“ کی دیکھ بھال کی انتظامیہ نے غلاف کی بیلٹوں کو کسنے اور غلاف کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔ رمضان مبارک کی تیاری کے سلسلے میں انجام دیے گئے اس کام کا مقصد کِسوہ کی خوب صورتی کو برقرار رکھنا ہے۔کسوہ کی دیکھ بھال کی انتظامیہ کے سربراہ فہد الجابری کے مطابق غلافِ کعبہ کی دیکھ بھال اور مرمت معمول کے کاموں کا حصہ ہے۔ پورے سال جامع طریقے سے کسوہ کی صفائی کا کام انجام دیا جاتا ہے۔الجابری نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کِسوہ کا جائزہ لے کر اس کی مرمت کا منصوبہ ترتیب دیا جاتا ہے۔ یہ کام انجام دینے والی خصوصی سعودی ٹیم 26 برس تک کا تجربہ رکھتی ہے۔ دیکھ بھال کی کارروائیوں میں بیت اللہ کے کِسوہ کو کڑوں اور رسی پر کسا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ غلاف کی مرمت اور صفائی کی اجتی ہے۔ حجر اسود اور رکنِ یمانی کے فریموں کی مرمت کی جاتی ہے۔ یہ تمام کام اعلی معیار کے ساتھ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیے جاتے ہیں۔