لاہور (خبر نگار) عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا، عدالت نے حسان نیازی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ حسان نیازی کو کراچی کے تھانے جمشید کواٹر میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمے میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل کی گئیں۔ دریں اثناءحسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ظل شاہ قتل اور پی ٹی آئی جلاو¿ گھیراو¿ کے معاملے میں تحقیقات کے لیے گرفتار ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کدھر ہے تفتیشی اس مقدمے کا، تفتیشی افسر نے جواب دیا جو آٹھ تاریخ کو واقعہ ہوا وہ ان کی ایما پر ہوا، ملزم کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے اور لیپ ٹاپ کی برآمدگی کے لیے چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ منطور کیا جائے۔ ملزم کے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار نے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، وکیل ملزم نے بتایا کہ پولیس نے اس مقدمہ سے 302 قتل کی دفعہ ختم کر دی ہے، پولیس نے گاڑی حادثہ کی دفعہ 322 آزاد کر دی ہے، ملزم کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے، پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو 29 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے حسان نیازی کی فوری گرفتاری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن اور حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ م¶قف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے بیٹے حسان نیازی کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔ استدعا ہے عدالت حکام کو حسان نیازی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
حسان نیازی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ‘ کراچی پولیس کے حوالے
Mar 28, 2023