اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہا¶س میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ عمران خان ڈرپوک اور بزدل آدمی ہے۔ عوامی نمائندوں کو سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میں عوام میں ہوں اور میرے حلقے میں جا کر پوچھیں کوئی سکیورٹی نہیں۔ عمران خان کی یہ ساری ڈرامے بازیاں ہیں کہ قتل کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن تنہا نہیں ہم نے 75 سال میں بڑی جنگیں کیں۔ ہم نے قربانیاں دیں، جلا وطن ہوئے اور مشکلات جھیلیں۔ عمران خان کے پلے کیا ہے۔ کیا قربانی دی ہے؟۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہئے۔ عمران خان ڈائیلاگ پر خاموش ہوتے ہیں تو ان کی نیت خراب ہے۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ ویلفیئر کونسل کی طرف سے دیئے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو اور شہریوں کو سفر اور خریداری میں سہولت ہو۔
خواجہ آصف