عمران کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست ، ہائیکورٹ کا لارجزبنچ قائم 


 لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا۔ جبکہ دیگر جج صاحبان میں جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی منظوری دی۔
 لارجر بنچ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...