پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب


لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے۔ 37 سالہ حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر ہونگے۔ حمزہ یوسف کی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر ہونگے۔ حمزہ یوسف گلاسگو کے علاقے پولک سے رکن سکائش پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو ایس ایم پی لیڈر شپ انتخابات کے دوسرے راﺅنڈ میں 52-1 فیصد ووٹ ملے۔ مدمقابل کیٹ فوربز 49.9 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔ سکائش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکلولا شرین نے حمزہ یوسف کو مبارکباد دی ہے۔ حمزہ یوسف سکائش پارلیمنٹ سے آج منگل کو اعتماد کا ووٹ لیں گے جو رسمی کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...