لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لیسکو نے زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک کے عارضی کیمپوں میں چوری کی بجلی استعمال کی جا رہی ہے۔ بجلی چوری سے ٹوئٹر پر آگاہ کیا گیا ہے۔ شکایت پر لیسکو ٹیم نے چیک کرنے کی کوشش کی لیکن زمان پارک سکیورٹی نے اجازت نہیں دی۔ لیسکو ٹیم کے پاس پولیس سے مدد لینے کے سوا دوسر راستہ نہیں ہے۔ زمان پارک انتظامیہ لیسکو ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو چیکنگ میں معاونت کرے۔ بجلی کا غیر قانونی استعمال پایا گیا تو لیسکو کو قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔ مزید برآں وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران ایک اور کیس سے بچنا چاہتے ہیں تو لیسکو کو بجلی میٹر چیک کرنے دیں۔
زمان پارک لیسکو