جوتاچورپر تشدد درخت سے باندھ دیا،عدالت لگانے پرامام مسجد گرفتار


رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)سبزی منڈی میں واقع جامعہ مسجدبلال کے امام مسجد محمدطاہرنے نماز عصر کی ادائیگی کے دوران جوتاچوری کرنے والے 40سالہ چور محمد شریف کونمازیوں کی مددسے رنگے ہاتھوں پکڑلیاجسے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے امام مسجد نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے40سالہ چور محمدشریف کوزنجیریں ڈال کر مسجد کے باہر درخت سے باندھ دیا‘ واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررضوان عمرگوندل کاسخت نوٹس قانون ہاتھ میں لے کر اپنی عدالت لگانے والے اور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات پولیس نے چور کوتحویل میں لے کر نگرانی میںہسپتال منتقل کردیاجبکہ اپنی عدالت لگانے والے امام مسجد طاہر کوحراست میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن