پیپلز پارٹی مکمل طور پر تیار ‘ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے:بیگم بیلم حسنین

Mar 28, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے الیکشن کمیشن نے حالات کے تقاضوں کو مد نظر کر فیصلہ کیا ہے تا ہم پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ہمارا مشن جمہوریت کی بقائ، استحکام، غریب، محنت کش اور مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے جد وجہد کرنا ہے جو ہم کرتے رہیں گے انشاءاللہ انتخابات جب بھی ہوں کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہے الیکشن ملتوی کرنا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا جینا مرنا پیپلزپارٹی کے سنگ ہے ضلع شیخوپورہ کے پارٹی کارکنان پارٹی کیلئے تن، من، دھن قربان کر نے کو تیار ہیں اور الحمد اللہ شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے افکار ،نظریات اور ویژن کی تکمیل کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں