لاہور(نیوز رپورٹر)کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ 'کمپلیٹ انٹیگریشن آف سسٹمز' کے تحت جون 2020 سے اب تک 253 کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔سسٹم کے تحت سوسائٹی مالکان ایڈمن اکاو¿نٹ بنانے کے ساتھ ساتھ نئے ممبر کا اندراج، زمین کا حصول، پلاٹس کی تعداد، پلاٹس کی منتقلی/انتقال اور فیزوں کا اندراج کر سکتے ہیں۔یہ سسٹم لاہور، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ساہیوال کی پرائیویٹ ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے، جس سے محکمانہ امورکام کے طریقہ کار میں شفافیت اور بہتری آئی ہے۔