لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ سالوں کی طرح رواں رمضان بھی ملک بھر میں نادار اور سفید پوش طبقے کو فوڈ پیکج تقسیم کر رہی ہے۔الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے تفصیلات بتاتے کہا کہ الخدمت اِس رمضان میں سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں دو لاکھ نادار اور سفید پوش خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہا ہے۔ اِس مقصد کےلئے ملک بھر میں راشن ہب بنائے گئے ہیں جہاں الخدمت فاو¿نڈیشن کی مقامی ٹیمیں سروے اور جانچ پڑتال کے بعد مستحق خاندانوں کو ٹوکن جاری کرتی ہیں اور وہ خاندان راشن ہب سے اپنا راشن وصول کر لیتا ہے۔ اِس راشن پیک میں آٹا، چاول، گھی،چینی، چائے، کھجوریں،دالیں اور دیگر اشیائے خودونوش شامل ہیں اور یہ تقسیم رمضان کے اوائل سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الخدمت رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں سحرو افظار کا اہتمام کر رہی ہے۔ جبکہ الخدمت کے تحت ملک بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر سستے تندوربھی لگائے گئے ہیں۔
الخدمت کا مقصد نادار اور سفید پوش طبقے کا بوجھ کم کرنا ہے ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن
Mar 28, 2023