لاہور(لیڈی رپورٹر) شاد باغ کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ حمید راو¿ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر استحکام پاکستان تک خواتین نے لازوال کردار ادا کیا اور آج بھی زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں وائس پرنسپل کنیز فاطمہ، فرزانہ یاسمین، عطیہ حسن، لبنیٰ منیر، عالیہ پروین ودیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔ شعبہ فارسی کی سربراہ و سینئر گرل گائیڈ عنبرینہ ارم نے اس موقع پر ٹری پلانٹیشن اور سینئر گائیڈز کے سالانہ ایونٹ کی قیادت کی۔