عالمی بنک نے محکمہ موسمیات ری سٹرکچرنگ منصوبہ کیلئے پہلی قسط جاری کر دی 

Mar 28, 2024

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بنک نے محکمہ موسمیات کی ری سٹرکچرنگ منصوبے کیلئے 5 کروڑ ڈالر کی رقم میں سے پہلی قسط جاری کر دی۔ ورلڈ بنک محکمہ موسمیات کی ری سٹرکچرنگ کیلئے 5کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں عالمی ادارے نے پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات کی ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ 300 آٹومیٹک ویدر سٹیشن لگائے جائیں گے اور3عدد موبائل ویدر راڈار بھی فراہم کیے جائیں گے۔ پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کر سکے۔

مزیدخبریں