8 ماہ میں پاکستانی 480.81 ملین ڈالر کی چائے پی گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چائے کی درآمدات پر480.81 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 346.80 ملین ڈالر مقابلہ میں 39 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء میں چائے کی درآمدات پر45.20 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو جنوری میں 63.72 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 21.39 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2023ء میں چائے کی درآمدات کا مجموعی حجم 495.36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن