ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل، صوبے کیسے فریق بن سکتے ہیں: سپریم کورٹ 

Mar 28, 2024

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کا عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ پرائیویٹ درخواستگزار اور صوبے اس کیس میں فریق کیسے بن سکتے ہیں؟ اٹارنی جنرل اور فریقین سے معاونت طلب کر لی گئی۔ عدالتی حکمنامے میں قرار دیا گیا ہے کہ کیس براہ راست نشر کرنے، ملزموں کے رشتہ داروں کو عدالت آنے دینے کے استدعا بھی کی گئی، دوران سماعت بنچ کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھایا گیا، ان معاملات کو دیکھنے میں وقت کا ضیاع ہو گا، وقت ضائع ہونے سے زیر حراست افراد کے حقوق متاثر ہوں گے، عدالت کے سامنے زیر حراست افراد کے حقوق کامعاملہ زیرغور ہے۔ تجویز سامنے آئی کہ جن ملزموں کی بریت بنتی ہے ان کی حد تک فیصلے سنائے جائیں۔

مزیدخبریں