امیر جماعت اسلامی کیلئے ووٹنگ شروع، 46 ہزار ارکان حق رائے دہی استعمال کرینگے 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے 46 ہزار ارکان حق رائے دہی کے اہل تھے۔ امیر جماعت کے انتخاب کے لیے تمام ضلعی دفاتر میں بیلٹ باکس اور مرکزی انتخابی کمشن کے نمائندے موجود رہے۔ اضلاع سے بیلٹ کے بند لفافے پہنچنے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے، یکم اپریل سے مرکزی دفتر انتخابی کمشن منصورہ میں گنتی کا عمل شروع ہو گا اور گنتی مکمل ہونے پر صدر انتخابی کمشن جماعت اسلامی راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔ قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کا ہر پانچ سال بعد انتخاب دستوری تقاضا ہے۔ نومنتخب امیر جماعت اسلامی کی مدت اپریل 2029ء تک ہو گی۔ سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمان تجویز کیے ہیں۔ ارکان جماعت ان تین کے علاوہ بھی کسی کو ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن