سٹاک مارکیٹ 614 پوائنٹس تیز، تاریخ کی بلند ترین سطح 66547 پر بند

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ ساڑھے 3 ماہ کے بعد پی ایس ایکس میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ حصص بازار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641  پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جبکہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں سٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔ آج پی آئی اے کا شیئر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس کی وجہ سے قیمت میں اپر لاک لگ گیا۔ 7ماہ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت 700 فیصد بڑھ کر 27 روپے سے تجاوز کرگئی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کل 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا۔ آج 100 انڈیکس نے سال 2024ء کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9346 ارب روپے ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 66 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 6 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ریٹ 2 لاکھ 29 ہزار 5  سو روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار 363 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں7 ڈالر کے اضافے کے بعد 2  ہزار 2  سو ڈالر فی اونس ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...