پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد  (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردی کے واقعات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے۔ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر سرحد کی صورت حال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے ٹھکانوں کے بارے میں انہیں علم ہونے کے باوجود ان کی سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد آزادانہ طور پر آپریٹ کر رہے ہیں۔ پاک-افغان سرحد ساری دنیا کی روایتی سرحد سے مختلف ہے۔ موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں ہے تو پاکستان کو اس سرحد پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...