لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انقلابی پروگرام کے تحت فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری بھی دیدی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر ایک ماہ میں پانچواں اجلاس منعقد ہوا‘ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا۔ سیمی اربن اور کچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔ کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ وائس چانسلرز، ایم ایس، سی ای اوز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں اور جیل میں قائم 43 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے اور ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے اور رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اینٹی نارکوٹکس کے لئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں۔ گھروں پر ٹیکس کو ریشنلائز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی اور افعال کار کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیٹل مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسی نیٹڈ اور ٹیگ والا مویشی لانے کی پابندی پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے محکمہ لائیو سٹاک کو چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھانے کا ٹارگٹ دیا اور چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ برآمد کرنے کیلئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ ڈیری پراڈکٹس کی برآمد بڑھانے کیلئے نیا میکانزم بنانا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ویکسین پروڈکشن لیبز کی اپ گریڈیشن پر360 ملین لاگت آئے گی، 299 ملین کی لاگت سے zoonisis (بریڈنگ) سنٹر کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ ’’محفوظ پنجاب‘‘ شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرگارڈ کی تنصیب مہم آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈز مہم کا آغاز کیا اور ٹریفک پولیس کو سیفٹی وائر گارڈز کی پابندی کرانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کی ا ور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈز نہ اتارنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خانیوال میں بارہ سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔