ایک ماہ سے پرانا مقدمہ زیر ِ تفتیش نہیں ہونا چاہئے: سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی اونے خواتین سے متعلقہ زیر ِ التواء مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے پرانا مقدمہ زیر ِ تفتیش نہیں ہونا چاہئے۔ فیلڈ افسران صنفی کرائم سے متعلقہ کیسز پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔   تفتیشی افسران فرانزک سائنس لیبارٹری اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بہتر کوارڈینشن سے ایسے کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ مظلوم کو انصاف مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن