15 اپریل سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع کرنے کاحکم

Mar 28, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ''تحفظ دہلیز تک'' کے سلوگن سے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشنز فرنٹ ڈیسک کے طور پر کام کرینگے، خواتین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑینگے،  ۔ 15 اپریل سے پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔پولیس افسران بورڈ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کی بھرپور چیکنگ کریں، امتحانات کے دوران نقل کا تدارک ہرصورت یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں