چینی شہریوں پر حملہ پاکستان کے لوگوں کیساتھ مل کر ناکام بنانا ہے:آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کے نام اہم آڈیو پیغام جاری کیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور سی پیک پراجیکٹس پر حملہ پاکستان کی معیشت اور آزادی پر حملہ ہے، ٹارگٹ ہارڈننگ اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان کی سا  لمیت ملک کی بہتر معیشت کیساتھ منسلک ہے۔ ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کے حملے نہ صرف روکے بلکہ دہشت گردوں کو شکست دی ہے، پاکستان میں چینی شہریوں پر حملہ پاکستان کے لوگوں کیساتھ مل کر ناکام بنانا ہے۔ آپ نے نہ صرف اپنے آپ کو محفوظ کرنا ہے بلکہ ہونیوالے حملے کو بھی روکنا ہے۔   انشاء اللہ ان تمام حملوں کو ناکام بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن