ہنڈا اٹلس کارز کی گورنمنٹ سکول ،لاہور میں پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم 

Mar 28, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی تک رسائی کو یقینی بنانا ایک مستقل چیلنج رہا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی اہمیت کوتسلیم کرتے ہوئے، خاص طور پر پانی کے موجودہ ذرائع کی عام آلودگی کی وجہ سے ، ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈنے گورنمنٹ پرائمری سکول ، ٹبہ صمد،مانگامنڈی، لاہورکے گردونواح اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے فعال اقدامات کیے ہیں۔  صاف پانی کیلئے500فٹ گہرے بور والے واٹر پمپس اورپانی سٹوریج کیلئے ریزروائر ٹینک لگا ئے ہیں جو طلباء اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی ا قابل تحسین کو شش ہے ۔  مقصودالرحمن رحمانی نائب صدر و کمپنی سیکرٹری نے تقریب کی قیادت ربن کاٹ کرکی اور پینے کے صاف پانی کی نئی سہولت کی باضابطہ نقاب کشائی کی ۔ سکو ل کے احاطے میں ہو نیوالی تقریب نے سب کیلئے پینے کے صاف پانی تک رسائی کو یقینی بنانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ یہ اقدام ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈکی سماجی ذمہ داری کے عزم اور اس کی خدمت کرنے والی کمیونیٹیز پر مثبت اثر ڈالنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزیدخبریں