لاہور (خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں ریجنل اور اضلاع کی سطح پر عالمی یوم یتامیٰ پر سیمینار، واک، افطارڈنرسمیت دیگرآگاہی پروگرامات کاانعقاد کیا گیا جن میں باہمت یتیم بچوں سمیت ان کی ماؤں نے شرکت کی۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ یتیموں کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں شعورپیداکرنا ہے، یتیموں کی کفالت حکومتوں کی یا پھرعوام الناس کی ذمہ داری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا فیملی سپورٹ پروگرام گھروں میں مقیم 27 ہزار 766بچوں کی کفالت کر رہاہے۔ 22 آغوش ہومز میں 1837یتیم باہمت بچوں کی کفالت جاری ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی یوم یتامیٰ پر آگاہی پروگرام
Mar 28, 2024