لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے شانگلہ کے علاقے بشام میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت ہے،ان کا کہنا تھا کہ بشام دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ایسے حملوں سے پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ہم اپنی بہادر افواج اور عوام کی مدد سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
دہشتگردی کیخلاف پرعزم ،افواج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:ہشام الٰہی
Mar 28, 2024