تجاوزات: 7 ٹرک  سامان ضبط

لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ لاہور نے تجاوزات مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ڈی سی لاہور عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر ریگولیشن ونگ فیلڈ میں متحرک ہے۔ داتا گنج بخش زون میں آپریشن   کے دوران 7 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔ 79 کاؤنٹر اور سامان قبضے میں لیا گیا۔ دوران آپریشن خلاف ورزیوں پر 2 ایف آئی آر اور 10 چالان کے ٹکٹ جاری کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن