یو ایم ٹی میں جدید تعلیمی نصاب پر سیمینار ،رانا سکندر حیات کی مہمان خصوصی شرکت  

لاہور ( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں پاکستان میں جدید تعلیمی نصاب پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی ریفارمز لائیں گے۔ طلبہ کو روبوٹکس، پائیتھون سمیت آئی ٹی کی تمام جدید مہارات سکھائی جائیں گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ یو ایم ٹی آ کر خوشی محسوس ہوئی کہ پاکستان کا مستقبل شاندار تعلیمی ماحول میں تیار ہو رہا ہے۔ نوجوان واحد امید اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں۔ حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کیلئے نوجوانوں کو 500 سکالرشپس دے گی۔

ای پیپر دی نیشن