آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی انتظامات پر اظہار اطمینان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے نے کی، جس میں دیگر ارکان سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیںگے۔جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اور تمام دیگر ضروری امور بھی بروقت مکمل کر لیے جائیں گے۔ چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کے انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی کا وفد کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور کے بعد آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچا، وفد میں سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل تھے، جنہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کا دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...