لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا۔نوجوان کرکٹر نے پاکستان کی خاطر متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کوسنٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے جس کیلئے پی سی بی نے انہیں قانونی مشاوت فراہم کی۔ذرائع کے مطابق عثمان خان اگر پاکستانی ٹیم کیلئے نہ کھیلنے کو ترجیح دیتے تو وہ آئندہ برس یو اے ای کی ٹیم سے کھیلنے کے حقدار بن جاتے۔