لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر وکلاء سے آج دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلائو گھیرائو کیس میں عائشہ علی بھٹہ، عالیہ شہزاد، احمر رشید بھٹی، رحمان علی، جمال، کمال خان، سیف خان، سید فہد اعجاز، سید اصغر عباس کاظمی، محمد نوید گلزار، مظہر زبیر، وقاص علی، حسن، عثمان احمد صدیقی، حافظ محمد امان، حشمت خان، شاہ فیصل، امتیاز، ریحان خان، ابوبکر، محمد اشرف، عزیر احمد، ارسلان، شہزاد، لطیف ریاض، وجاہت سعید، شاہ دین کی ضمانت منظور کر لی۔ عسکری ٹاور حملہ آور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر0 3 مارچ کو فریقین وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر آج دلائل، عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت متعدد کی ضمانتیں
Mar 28, 2024