لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور شریک ملزم محمد خان بھٹی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔ پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی نے فیل اْمیدواروں کو پاس کیا اور ان کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔
جعلی بھرتی کیس‘ پرویز الٰہی‘ محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج
Mar 28, 2024