عثمان ڈار کی درخواست منظور، مشروط طور پر عمرہ کیلئے جانے کی اجازت 

Mar 28, 2024

 لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشروط طور پر عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے درخواست گزار کو سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ دینے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔ عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ اس ملک میں عدلیہ چاہے تو شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے، کچھ ججوں کا ضمیر جاگ رہا ہے، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں