پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کمیٹی اجلاس کی  تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کمیٹی اجلاس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت قائم تین رکنی کمیٹی کا بارہواں اجلاس 22 مارچ کو ہوا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی اجلاس میں شرکت  تھے۔ اجلاس میں طے پایا گیا فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں 25 مارچ کو اسی بینچ کے سامنے لگائی جائیں گی، یہ بنچ تین رکنی کمیٹی نے 29 فروری کے اجلاس میں تشکیل دیا تھا۔ 22 مارچ کے اجلاس میں پانچ مزید لارجر بینچز تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...