محاصر تلاشی کارروائیان جاری مزید3نوجوان گرفتار

اسرینگر، جموں (کے پی آئی)   مقبوضہ جموں و کشمیر  میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔سانبہ میں ایک شخص پستول سمیت گرفتار کرنے کادعوی کیاگیا،گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پونچھ ہسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ پونچھ قصبے میں ضلع اسپتال کے نزدیک واقع ایک مذہبی مقام کے قریب ہواجس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاوہ ازیں ضلع بانڈی پورہ میں 2کشمیریوں کو گرفتار کرکے ان پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے۔گرفتار کئے گئے کشمیریوں کی شناخت دانش پرویز اور ابرار احمد وانی کے طورپر ہوئی ہے۔جبکہ  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی وپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ کے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے اہلخانہ کو ان کے سیاسی نظریے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب  مقبوضہ کشمیرمیں مختلف حادثات میں  پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ گاندربل میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔ کھنموہ سرینگر میں ایک جے سی بی ڈرائیور مٹی کے تودے کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ جبکہ سونہ وار سرینگر میں ایک گاڑی کی ٹکر سے آٹو رکشا ڈرائیور ازجان ہوا ہے ۔ جبکہ پٹن علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت واقع ہوئی ۔اس بیچ حاجن بانڈی پورہ میںایک لڑکی سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...