نواں کوٹ‘ قصور میں گھریلوناچاقی پر 2افراد نے خود کشی کرلی 

 لاہور‘قصور(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت) نواں کوٹ ایک شخص اور قصور میں نوجوان نے خود کشی کرلی۔ نواں کوٹ کے علاقے غفور پارک کے رہائشی 36 سالہ عارف نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔قصور‘واندر کے رہائشی علی حمزہ نے گھریلو ناچاقی پر سر میں 30بورپسٹل سے فائر مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن