ایف بی آر ملازمین کی تفصیلات کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا

 اسلام آ باد (آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملازمین سے متعلق تفصیلات لینے کیلئے سول انٹیلیجنس ایجنسی کوٹاسک دیدیا ۔ انٹیلی جنس ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کر دیں۔  نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اہم ترین عہدوں پر تقرریوں سے قبل ادارے نے متعلق تفصیلات لینے کیلئے سول انٹیلیجنس ایجنسی کوٹاسک دے دیا، انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21کے ملازمین سے متعلق معلومات اکٹھی کررہی ہے۔ آفیسرزکی مالی طور پر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں۔ معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی تین کیٹیگریز میں رکھا جائے گا، کیٹیگری اے اور بی کے آفیسرز کو رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ  دی جائے گی، کیٹیگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائیں گی ، کیٹیگری سی میں آنے والے آفیسرز کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے، مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...