بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ ہوگی: مریم اورنگزیب 

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بیرونی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کیلئے ان منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کا ہر 3 ماہ بعد جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ یہ رہنما ہدایات سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے اجلاس میں جاری کی گئیں۔ اجلاس میں بیرونی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے اجلاس کو بتایا کہ عالمی بنک کے مالی تعاون سے 11 اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے صوبہ پنجاب میں 8 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی دیکھ بھال اور ای سی جی کی فراہمی سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور عطیات دینے والے دیگر اداروں سے باہمی تعاون کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کی خواہاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...