سبزیوں ‘پھلوں کی قیمتیں آسمان پر‘ دکاندار شہریوں کولوٹنے میں مصروف 

 لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے 16ویں روزے کو بھی کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر  کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 70روپے تک فروخت کئے ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 190روپے کی بجائے270،پیاز درجہ دوم 170کی بجائے190،ٹماٹر درجہ اول103کی بجائے150روپے،ٹماٹر درجہ دوم90کی بجائے100روپے،لہسن دیسی285روپے کی بجائے350،لہسن ہرنائی380کی بجائے430،لہسن چائنہ595روپے کی بجائے650،ادرک تھائی لینڈ540روپے کی بجائے710،ادرک چائنہ515کی بجائے700،کھیرا فارمی36روپے کی بجائے60،میتھی33کی بجائے60روپے،بینگن64کی بجائے80،بند گوبھی75کی بجائے100،پھول گوبھی75کی بجائے105،شملہ مرچ250کی بجائے300،شلجم 25روپے کی بجائے40روپے،مٹر60کی بجائے100،کچنار 220کی بجائے300،سبز مرچ درجہ اول200کی بجائے400سٹابری درجہ دوم150کی بجائے250 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن