پھول نگر+ سرائے مغل (نامہ نگاران) کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالجبار خان نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کم ازکم 5ہزار روپے من ہونی چاہیے اور حکومت شہری آبادی کو آٹا ارزاں نرخوں پر مہیا کرے۔ حکومت شہری آبادی کے خوف سے کسانوں کے معاشی قتل سے باز رہے،ان کسان رہنماوں نے کہا کہ کسان کو گندم کی پیداوار کیلئے تمام زرعی مداخل مہنگے داموں خریدنے پڑے ہیں بلکہ کھاد بلیک پر خریدی ہے ڈیزل اور بجلی مہنگی خریدنی پڑی ہے ۔