گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہا ئشی ارسلان کا 7 سالہ بیٹا عیسی گھر سے پارک کھیلنے گیا جو واپس نہ آیا ۔ مغوی کے اہلخانہ سے اغوا کار نے رابطہ کر کے بچے کی رہائی کے عوض 10 ہزار ڈالر تاوان بیرون ملک کے اکائونٹ میں بھجوانے کا کہا جس پر مغوی کے والد نے پانچ ہزار ڈالر بیرون ملک بھجوایا تو ملزمان نے بچے کو ایک رکشے پر بٹھا کر اس کے گھر بھجوادیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغوا کار ملزم کاظم اور اسکی والدہ شمیم بی بی کو کھیالی کے علاقہ سے گرفتار کرکے تفتیش کی ۔ توملزم نے انکشاف کیا کہ ڈیجٹل کرنسی میں 30 لاکھ کا نقصان ہواتھا جسے پورا کرنے کے لیے اغوا برائے تاوان کی واردات کی۔