جلائو گھیرائو سمیت تین مقدمات ‘ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت  آج تک ملتوی 

Mar 28, 2024

لاہور (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس جلائو گھیرائو سمیت تین مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت (آج) جمعرات  تک ملتوی کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی ، بعدازاں عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت (آج) 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں