طلحہ محمود کے پی کے سے پی پی پی کے سینیٹ میں جنرل نشست پر امیدوار ہونگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) طلحہ محمود کے پی کے سے پی پی پی کے سینیٹ میں جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما مسز فریال تالپور کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ، محمد علی شاہ باچا، شجاع خان اور فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میاں خیل پارٹی مفادات کی خاطر سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ فدا محمد خان پارٹی کی طرف سے جنرل نشست اور قیضار خان میاں خیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے۔

ای پیپر دی نیشن