ڈی جی قومی احتساب بیورووقار چوہان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

پشاور(بیورو رپورٹ)ڈی جی قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا وقار چوہان کو عوامی خدمات کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، ڈی جی نیب پشاور وقار چوہان کو مختلف خدمات انجام دینے پر عوامی خدمت کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا وقار احمد چوہان نے سائبر کرائم میں متوازی مالی تحقیقات کا طریقہ کار متعارف کرایا ۔ جس کے نتیجے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق ہو ئی کے علاوہ ازیں ایف اے ٹی ایف کے رہنماء خطوط کے تحت منی لانڈرنگ اور حوالہ کے خلاف قومی مہمان کی کمان میں ہو ئی جس میں ایف آئی اے نارتھ ریجن نے جنوری اور اگست 2022کے درمیان پوری ایف آئی اے کے ذریعے درج کئے گئے کل کیسز کا ستر فیصد رجسٹرڈ کیا۔ جبکہ اس کیساتھ ساتھ وقار چوہان نے اکتوبر 2022میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ایف آئی اے کے قومی مہم میں غیر قانونی قبضہ کرنے والوں سے اویکیو ٹرسٹ بورڈ جائیداد کی ریکوری کے دوران پچیس ارب روپے سے زائد کے جائیدادیں برآمد کی ۔ اس میں سے پندرہ ارب روپے کی مالیت ایف آئی اے نارتھ ریجن نے وقار چوہان کی سربراہی میں برآمد کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن