ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیزواردات میں بھائی نے باپ اور خاندان کے دیگر افراد کے سامنے سانس گھونٹ پر بہن کو قتل کردیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔ملزم نے تین منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے، باپ نے ملزم کو واردات کے بعد پانی بھی پیش کیا۔پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا، ملزمان نے خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اندراج مقدمہ کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی،فرانزک کے لیے سیمپلز لےلیے گئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کہتے ہیں۔ قتل کا واقعہ دوسرے بھائی نے رپورٹ کیا، یہ شخص بھی موقع واردات پر موجود تھا اطلاعات کے مطابق قتل کی اطلاع دینے والے بھائی نے اپنے والد اور دوسرے بھائی پر ماریہ سے جنسی زیادتی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
بھائی نے خاندان کے سامنے بہن کو سانس گھونٹ کر مار ڈالا، ویڈیو سامنے آگئی
Mar 28, 2024 | 11:12